جماعت اہل حدیث کے زیر اہتمام ’’ویلنٹائن ڈے‘‘ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جماعت اہل حدیث کے زیر اہتمام ’’ویلنٹائن ڈے‘‘ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی) جماعت اہل حدیث پاکستان کے زیر اہتمام ’’ویلنٹائن ڈے‘‘ کے خلاف چوک دالگراں میں احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اہل حدیث پاکستان حافظ عبدالغفار روپڑی، مولانا شکیل الرحمن ناصر، مولانا عبدالوہاب روپڑی نے کی۔ کارکنان نے کثیر تعداد میں مظاہرے میں شرکت کی اور بیہودہ تہوار کے ملک بھر میں پابندی کا مطالبہ کیا گیا۔ حافظ عبدالغفار روپڑی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویلنٹائن ڈے جیسے غیر اخلاقی ، غیر اسلامی بیہودہ تہوار کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔ غیر اسلامی رسمیں مسلم تہذیب کو تباہ کرنے کی مغربی سازش ہیں۔حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر عملدرآمد کرنے کیلئے حاصل کی گئی تجربہ گاہ ’’پاکستان‘‘ میں غیر اسلامی خرافات کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ اس قسم کی خرافات مسلم تہذیب کو تباہ کرنے کی مغربی و سیکولر طبقہ کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل مغربی تہذیب کی تقلید کی بجائے اپنی زندگیوں کو سیرت رسول ﷺ کے سانچے میں ڈھال کر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے کردار ادا کریں۔ مغربی تہذیب کی اندھی تقلید نے مسلم معاشروں کو تباہ کر دیا ہے۔ دشمنان اسلام مسلمانوں کو کمزور کرنے کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں اور خاص طور پر مسلم نوجوان ان کا ہدف ہیں۔ اس لیے وہ بیہودہ تہواروں کی آڑ میں نوجوان نسل کو بے راہ روی کا شکار کر کے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اپنے مذموم ارادوں کی تکمیل چاہتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -