مسلم لیگ (ن )تشدد کی پالیسی ترک کر دے ،منظور وٹو

مسلم لیگ (ن )تشدد کی پالیسی ترک کر دے ،منظور وٹو

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی ریلی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ایک عرصہ سے آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے خلاف محاز آرائی اختیار کر رکھی ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن تشدد کی پالیسی ترک کر دے انتقامی سیاست کسی طور بھی جمہوریت اور عوام کے مفاد میں نہیں۔ پنجاب کی طرح آزاد کشمیر میں گلو بٹوں کا راج نہیں چلے گا۔ حکمرانوں کو پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی ہلاکت کا حساب دینا ہو گا۔ انہوں نے وفاقی وزراء کی واقعہ کی مذمت کرنے کی بجائے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو بیرونی نہیں اندرونی دشمنوں سے نقصان پہنچے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -