پاکستان آنیوالے 130غیر ملکی پراسرار طور پر غائب، سکیورٹٰ ایجنسیز نے تلاش شروع کر دی

پاکستان آنیوالے 130غیر ملکی پراسرار طور پر غائب، سکیورٹٰ ایجنسیز نے تلاش شروع ...

  

لاہور(وقائع نگار خصوصی )متعدد ممالک سے پاکستان آنے والے 130افراد پر اسرار طور پر غائب ہو گئے ہیں ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایجنسیز نے تلاش شروع کر دی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر کے متعدد ممالک سے مختلف کاموں کیلئے پاکستان آنے والے مختلف ممالک کے شہریوں میں سے130افراد پر اسرار طور پر غائب ہو گئے ہیں جن کے بارے میں کچھ معلوم نہیں کہ وہ کہا ں گئے ہیں ۔ریکارڈ کے مطابق وہ لوگ پاکستان کی سرزمین پرآئے ہیں جبکہ یہاں ان کا وجود نہیں ہے ۔جس میں ایک یہ چیز بھی مبہم ہے کہ وہ لوگ پاکستان سے غائب ہوئے یا رستے میں ہی ادھر ادھر ہو گئے ہیں ۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ داخلہ کی ہدایات پر تمام ایجنسیز اور قانون نافذ کرنے والے ادارں نے کام شروع کر دیا ہے کہ وہ لوگ پاکستان کی سرزمین پر اتر ے یا نہیں اور اگر وہ پاکستان میں آئے ہیں تو گئے کہاں ہیں کیونکہ وہ لوگ پاکستان میں آئے ہیں لیکن ان کے جانے کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -