فیصل آباد ٹریفک پولیس اور آر ٹی اے آفس کی ملی بھگت شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے جانے کا انکشاف

فیصل آباد ٹریفک پولیس اور آر ٹی اے آفس کی ملی بھگت شہریوں سے لاکھوں روپے ...

  

 فیصل آباد(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ روزگار سکیم کے تحت 3500افراد سے سٹی ٹریفک پولیس اور آر ٹی اے آفس نے ملی بھگت سے لاکھوں روپے بٹورنے کا انکشاف ہوا ہے. باخبر ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے بے روزگار افراد کے لئے وزیر اعلی روزگار سکیم کے تحت صوبہ بھر میں بولان کیری ڈبہ اور راوی پک اپ سوزوکی گاڑیاں فیصل آباد میں 3500افراد کو فراہم کی گئیں جس کی فراہمی سٹی ٹریفک پولیس کی تربیت کے بعد لائسنس حاصل کرنے سے مشروط تھی. جس پر سٹی ٹریفک پولیس کے عملہ اور آر ٹی اے آفس نے ہر ٹریننگ حاصل کرنیوالے شخص سے فی کس 1500روپے اضافی وصول کئے اور اس کے ساتھ ساتھ بعض افراد کو ریگولر ٹریننگ کی بجائے چند دن حاضر ہونے کی مد میں فی کس 5سے 10ہزار روپے تک وصول کئے انہی ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس اور آر ٹی اے آفس نے فی بیج کو ٹریننگ کے لئے کیری ڈبہ اور پک اپ گاڑی کا اہتمام کیا تھا جس پر ٹریننگ کے دوران پٹرول کی مد میں فی کس 1500روپے وصول کرتے ہوئے لاکھوں روپے خردبرد کر لئے اس دوران بعض افراد نے پوری ٹریننگ بھی حاصل نہیں کی بلکہ وہ پندرہ روزٹریننگ میں سے چند دن ہی حاضر ہوئے اور اپنے سرٹیفکیٹ حاصل کر لئے جس پر ٹریفک پولیس نے اس مد میں بااثر افراد سے فی کس 5سے 10 ہزار روپے کی رقم وصول کی ہے.

مزید :

علاقائی -