مصری شاہ ،20 سالہ لڑکی سسرال میں ہلاک، خاوند کو گرفتار کر لیا گیا

مصری شاہ ،20 سالہ لڑکی سسرال میں ہلاک، خاوند کو گرفتار کر لیا گیا

  

لاہور (وقائع نگار ) مصری شاہ میں 20 سالہ لڑکی سسر الیوں کے گھر ہلاک ،پولیس نے مقتولہ کی ماں کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کر کے اس کے خاوند کو گرفتار کر لیاہے۔ بتایا گیا ہے کہ شجاع کالونی مصری شاہ میں 20 سالہ فائزہ سسرالیوں کے گھر زہر کھانے سے ہلاک ہوگئی۔ اس کے خاوند واسا ملازم شفیق کا کہنا ہے کہ فائزہ نے خودکشی کی ہے جبکہ مقتولہ کی والدہ خورشید بی بی نے کہا کہ فائزہ کو اس کے داماد نے ماں سے مل کر قتل کیا ہے پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے شفیق کو گرفتار کر لیا اور لاش پو سٹ ما رٹم کیلئے بھجوا دی ۔

مزید :

علاقائی -