چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ،شہری ایک کروڑ کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ،شہری ایک کروڑ کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے ...

  

لاہور(وقائع نگار)صوبائی دار الحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،گاڑیوں اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق اکبری گیٹ میں شہزاد کی دکان سے چور 34لاکھ،ٹاؤن شپ میں عمران کی دکان سے 11لاکھ اور شمالی چھاؤنی میں وحید کے گھر سے 10لاکھ کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی سامان چرا کر لے گئے ۔ شاہدرہ میں دوڈاکومجید کی میٹریل شاپ سے 62ہزار اور سبزہ زار میں نواب کی دکان سے دوڈاکو 50ہزار کی نقدی لوٹ کر لے گئے۔ ڈاکوؤں نے اچھرہ میں اشفاق سے تین لاکھ،ملت پارک میں احمد سے اڑھائی لاکھ،گلبرگ میں حیات سے ڈیڑھ لاکھ، گلشن راوی میں سہیل سے 30ہزارکی نقدی اور سمن آباد میں فیضان کی مو ٹرسائیکل چھین لی ۔علاوہ ازیں پرانی انارکلی میں عطیس،سبزہ زار میں طارق، ڈیفنس اے میں محمد علی کی گاڑیاں اور بھاٹی گیٹ سے محسن کا شہ زورڈالہ چوری ہو گیاجبکہ اسلام پو رہ سے ڈانیل، شاہدرہ سے احسان،مغل پو رہ سے کامران،وحدت کالونی سے سلطان،نواں کوٹ سے مبشر،سبزہ زارسے وجاہت ،ہیئرسے جعفر،فیکٹری ایریاسے سنیل ،ہربنس پو رہ سے اشفاق ،نواب ٹاؤن سے زین اور محسن کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -