اسلام پورہ ،مخالفین نے فائرنگ کرکے 32 سالہ شخص کو قتل کر دیا ملزمان فرار

اسلام پورہ ،مخالفین نے فائرنگ کرکے 32 سالہ شخص کو قتل کر دیا ملزمان فرار

  

لاہور(وقائع نگار) اسلام پورہ کے علاقہ میں مخالفین نے فائرنگ کر کے 32سالہ شخص کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق اسلام پورہ کے رہائشی محمد ناصر کا علاقہ کے چند افراد سے لین دین کا تنازع تھا۔گزشتہ روز وہ گھر سے کسی کام کے سلسلے میں باہر نکلا جہاں پر گھات لگائے ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ناصر کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا ۔پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

مزید :

علاقائی -