آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بٹھیں گے،ثناء اللہ زہری

آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بٹھیں گے،ثناء اللہ زہری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوئٹہ(اے این این) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے تمپ میں ایف سی کے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلہ پست نہیں کرسکتے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کو حکومت کی ہر قسم کی حمایت حاصل رہے گی ۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ہمیں دہشت گردی کی صورت میں جس بڑے چیلنج کا سامنا ہے ہماری سیکورٹی فورسز نہایت کامیابی کے ساتھ اس چیلنج کا مقابلہ کر رہی ہیں اور دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں ، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ایک پرامن بلوچستان کے قیام کے لیے نہ صرف سیاسی اور عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی موجود ہے بلکہ سول اور عسکری ادارے مشترکہ طور پر دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کر رہے ہیں، سیکورٹی فورسز کے درمیان معلومات کے تبادلے کی بنیاد پر کی جانے والی کامیاب کاروائیوں سے عوام کے احساس تحفظ میں اضافہ ہوا ہے اور ان کا سیکورٹی اداروں پر اعتماد پختہ ہو رہا ہے، وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ صوبے سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کاروائیاں جاری رہیں گی اور سیکورٹی اداروں کو حکومت کی مکمل سرپرستی اور معاونت جبکہ عوام کی بھرپور حمایت حاصل رہے گی، ہمیں اپنی بہادر سیکورٹی فورسز پر فخر ہے اور ان کی قربانیاں ہمارے لیے قابل قدر ہیں۔وزیراعلیٰ نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

ثناء اللہ زہری

مزید :

علاقائی -