تربیلا ڈیم توسیعی منصوبہ کی تکمیل سے2820 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو گی عابد شیر علی

تربیلا ڈیم توسیعی منصوبہ کی تکمیل سے2820 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو گی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(اے این این) پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ تربیلا 4 اور5 توسیعی پن بجلی کے منصوبوں سے دوہزار آٹھ سو بیس میگاواٹ سستی بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی،یہ منصوبہ عالمی بنک کی مالی معاونت سے نوے کروڑ ڈالر سے زائدکی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کہ تربیلا فور توسیعی بجلی منصوبے پر اب تک تقریبا49 فیصد کام مکمل کرلیاگیا ہے اور جولائی 2017 میں اس منصوبے سے ایک ہزار چار سو دس میگاواٹ بجلی کی سپلائی شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ عالمی بنک کی مالی معاونت سے نوے کروڑ ڈالر سے زائدکی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔وزیر مملکت نے کہاکہ تربیلا 5 توسیعی بجلی منصوبے سے بھی 2020 تک مزید ایک ہزار چار سو دس میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی۔ عالمی بنک اس منصوبے کیلئے تقریبا 80 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیلم جہلم پن بجلی منصوبے پر بھی 76 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے اور اس کا پہلا یونٹ جولائی 2017تک قومی گرڈ کو دوسو بیالیس میگاواٹ بجلی کی سپلائی شروع کردے گا۔

عابد شیر علی

مزید :

علاقائی -