گیس و بجلی رائلٹی رقم جنوبی اضلاع کی تعمیر و ترقی پر خرچ کی جائیگی:مظفر سید ایڈوکیٹ

گیس و بجلی رائلٹی رقم جنوبی اضلاع کی تعمیر و ترقی پر خرچ کی جائیگی:مظفر سید ...

  

بنوں(نمائندہ پاکستان)صوبائی وزیر خزانہ خیبر پختونخوا مظفرسید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اسلامی اور خوشخال پاکستان کی تعمیر کیلئے نوجوانوں میں عزم اور جذبے کو اجاگر کرنا ہوگا کھیل ہی نوجوانوں میں عزم اور جذبہ اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے مرکز اگر بجلی اور گیس کی رائلٹی کے پیسے دیں تو اسے جنوبی اضلاع کی تعمیر وترقی پر خرچ کیا جائیگا تاکہ جنوبی اضلاع کی پسماندگی کا خاتمہ کیا جاسکے ہماری خواہش ہے کہ وزیرستان کے آئی ڈی پیز جنہوں نے وطن کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں باعزت اور جلد واپس اپنے گھروں میں جائیں اور خیبر پختونخوا سمیت قبائلی علاقوں میں مثبت تبدیلی اور اسلامی انقلاب آئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف سی لائن بنوں میں یو این ڈی پی کے تعاون سے تین مہینوں سے جاری ایف سی سپورٹس گالا کے احتتام پر تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان،ڈسٹرکٹ ایف سی آفیسر بنوں نصیب اللہ خان،تحصیل ڈومیل کے ناظم فدامحمد خان،جماعت اسلامی ضلع بنوں کے امیر ڈاکٹر ناصر خان،سابق امراء مفتی صفت اللہ،مطیع اللہ جان،انعام الحق،اعجاز الحق،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر انور رشید خان،گلاپ نیاز،جنرل سیکرٹری رشید زمان خان، اور کثیر تعداد میں تماشائی اور سپورٹس سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے صوبائی وزیر خزانہ مظر سید ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈسٹرکٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری آفیسر نصیب اللہ اور انکی ٹم مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے تین ماہ تک سپورتس گالا کے ذریعے بنوں کے عوام کو نہ صرف پاکیزہ تفریح اور ٹینشن سے پاک پر امن ماحول فراہم کیا بلکہ فورسز اور عوام کے مابین فاصلے بھی کم کئے بنوں کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور بنوں کھلاڑیوں اور کپتانوں کی سرزمین ہے جماعت اسلامی سیاست سے بالاتر ہوکر نوجوانوں کی خوصلہ افزائی اور ان میں خود اعتمادی پیدا کرنے کیلئے نوجوانوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اسی مقصد کیلئے جماعت اسلامی میں یوتھ ونگ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے انہوں نے بنوں کے مشران،ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں پر زور دیا کہ وہ بونں کے نوجوانوں کے ٹیلنٹ سے فائدہ اٹھانے کی انکی سرپرستی کریں جبکہ نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کھیل کے ساتھ ساتھ قلم اور کتاب کے ساتھ بھی دوستی مضبوط کریں انہوں نے کہا کہ میں اپنی طرف سے سپورٹس فین کلب کیلئے 5لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں جس سے عنقریب مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائیگا جبکہ کمیونٹی سنٹر تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا جس کیلئے فوری طور پر 10لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ملک میں عادلانہ نظام کانفاذ جماعت اسلامی کا مشن ہے کیونکہ جماعت اسلامی ناپاک سیاست کے خلاف ہے پاکستان کو استحصالی نظام سے نجات دلانے کیلئے تمام اداروں،نوجوانوں اور عوام کو ایک پیج پر ہونا پڑیگاانہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں عزم اور جذبے کا اجاگر کیا جائے تو مجھے یقین ہے کہ خیبر پختونخوا کے نوجوان پوری امت مسلمہ کو قیادت فراہم کرسکتی ہے انہوں نے کہا کہ بنوں کے کھلاڑیوں کو صوبائی،قومیا ور بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے محکمہ سپورٹس کے حکام سے بات چیت کروں گا تقریب سے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے خطاب کرتے ہوئے دونوں تیموں کے کھلاڑیوں کو مباربدا دی اور کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اصل چیز مقابلہ کرنا ہے جو کہ دونوں ٹیموں نے خوب کیا قبل ازیں تحصیل ڈومیل کے ناظم فدامحمد خان نے اپنے خطاب میں بہترین کھیل پیش کرنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ٹورنمنٹ کمیٹی کیلئے نقد60ہزار روپے کا اعلان کیا اور ڈسٹرکٹ ایف سی آفیسر بنوں نصیب اللہ اور انکی ٹیم کا خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے عوام اور فورسز کے مابین فاصلے کم اور اعتماد کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور فوج اور پولیس کو بھی چاہیئے کہ وہ بھی عوام کیلئے اس قسم کے مقابلوں کا انعقاد کریں آخر میں صوبائی وزیر خزانہ مظر سید ایڈوکیٹ نے کھلاڑیوں ٹرافیاں،شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔قبل ازیں ماسٹر بیزن خیل کرکٹ کلب اور سپورٹس فین کلب کے مابین کرکٹ کا میچ کھیلا گیا جو کہ ماسٹر بیزن خیل کلب نے33رنز سے جیت لیا حصوصی افراد کے مابین بھی کرکٹ کا میچ کھیلا گیا جس سے شائقین بے حد محظوظ ہوئے جبکہ جمناسٹک کھلاڑیوں نے جمناسٹک کا حصوصی مظاہرہ کرکے محفل کی رونق دوبالا کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -