گورنر خیبر پختونخوا کیلئے سینئر لیگی رہنماء احسان اللہ خان کا نام زیر غور

گورنر خیبر پختونخوا کیلئے سینئر لیگی رہنماء احسان اللہ خان کا نام زیر غور

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) سینئر سیاستدان اور سابق صوبائی وزیراحسان اللہ خان کا نام گورنر خیبر پختون کے عہدے کیلئے شارٹ لسٹ کر دیا گیا ۔ سول اورملٹری اسٹلیشمنٹ کے لئے قابل قبول سینئر سیاستدان سیاسی اور عوامی حلقوں میں بھی یکساں مقبول ہے ۔ سینئر وزیر اورڈسٹرکٹ کونسل پشاور کے چےئرمین کی حیثیت سے ان کی خدمات تاریخ کا حصہ ہے ۔ خیبر پختون خواہ کے مسلم لیگی بھی ان کے نام پر متفق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے گورنر خیبر پختون خواہ کے لئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء الحاج احسان اللہ خان کا نام شارٹ لسٹ کیا ہے ۔افغانستان میں بدلتی ہوئی صورتحال اور فاٹا اصلاحات کے ساتھ ساتھ وزیر ستان اور دیگر قبائلی علاقوں میں آئی ڈی پیز کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کرنے کیلئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی تھنک ٹینکس نے اس بار خیبر پختونخواہ کی گورنر شپ پشاورویلی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے سینئر مسلم لیگی رہنماء اور سابق سینئر صوبائی وزیر الحاج احسان اللہ خان کے نام پرسنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے ۔ الحاج احسان اللہ خان ایک شریف النفس اور ایماندا رسیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ قبائلی سیاست پر عبور رکھتے ہیں اور قبائلی روایات سے خوب واقف ہیں۔ قبائلی بلٹ کو خیبر پختون خواہ میں ضم کرنے یا علیحدہ صوبہ بنانے کے حوالے سے حکومت سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔مسلم لیگ (ن) کو نئے سیٹ اپ میں مقبول جماعت بنانے کیلئے احسان اللہ خان موزون ترین سیاسی شخصیت نظر آرہے ہیں جو سول اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھی قابل قبول ہے۔ احسان اللہ خان کی سیاسی اور عوامی مقبولیت کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت ان کی صلاحیتوں سے پوری طرح آگاہ ہے اس لئے ان کو گورنر خیبر پختون خواہ کی ذمہ داری تقویض کی جا رہی ہے۔مسلم لیگ (ن) ضلع چارسدہ کے صدر میاں ہمایون شاہ ، الماس خان ، حیات اللہ خان ، سیف اللہ ، مشتاق خان اور دیگر مسلم لیگی رہنماؤں نے احسان اللہ خان کی بطور گورنر نامزدگی کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ خطے کے بدلتی ہوئی صورتحال کے تناطر میں احسان اللہ خان بہترین انتخاب ہے کیونکہ موصوف اپنے تجربے کی وجہ سے مشکل ترین حالات میں بہترین فیصلے کر نے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -