ملگری استاذان کا ایٹا الیکشن میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان

ملگری استاذان کا ایٹا الیکشن میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان

  

شیر گڑھ(نامہ نگار)ملگری استاذان ضلع مردان کے صدر حفظ الر حمان نے کہا ہے کہ ملگری استاذان آل ٹیچرز ایسوایشن کے انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی اور کار کردگی کی بنیاد پر پورے صوبے میں کلین سویپ کریگی اساتذہ باوقار اور سمجھدار طبقہ ہے اور کھرے کھوٹے کا تمیز کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی اپ گریڈیشن،بلا امتیاز کنونس الاونس کی فراہمی، کنٹریکٹ پالیسی کا خاتمہ اور اساتذہ کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ ملگری استاذان کا کارنامہ ہیں جبکہ اساتذہ کے ٹائم سکیل کے لئے کوششیں جاری ہے اور بہت جلداساتذہ ٹائم سکیل کی خوشخبری بھی سنیں گے انہوں نے کہا کہ ملگری استاذان کی مسلسل کوششوں سے اساتذہ کا کھویا ہوا مقام بحال ہوا پرائمری اساتذہ کو گریڈ پندرہ اور گریڈ چودہ جبکہ سی ٹی،ڈی ایم،اے ٹی اور ٹی ٹی اساتذہ کو گریڈ سولہ اور ایس ایس ٹی کو گریڈ سترہ دیا گیا اسی طرح دفتروں میں اساتذہ کو ٹاوٹس سے نجات دلایا گیااورہر محاذ پر اساتذہ کے حقوق کا جنگ لڑا گیا اب وقت آگیا ہے کہ اساتذہ ایسے لوگوں کا انتخاب کریں جو حقیقی معنوں میں اساتذہ کی خدمت کرسکے اور جن کا ماضی بے داغ ہو انہوں نے کہا کہ صرف نعروں سے اساتذہ کے مسائل حل نہیں ہوتے اس کے لئے بے لوث اور خدمت کے جذبے سے سر شار قیادت کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ صرف ملگری استاذان فراہم کر سکتی ہیں

مزید :

کراچی صفحہ آخر -