سیاسی جماعتوں اور جنرل کونسلرز کا کرپشن ریلی میں شرکت کا اعلان

سیاسی جماعتوں اور جنرل کونسلرز کا کرپشن ریلی میں شرکت کا اعلان

  

شبقدر(نمائندہ خصوصی )شبقدر پاکستان مسلم لیگ ن۔جماعتی اسلامی ۔جے یو آئی اور پاکستان تحریک انصاف کے عہدیدار اور جنرل کونسلرز نے ایم پی اے کرپشن ریلی میں شرکت کا باقاعدہ اعلان کر دیا 21 فروری کو شبقدر بازار میں ایم پی اے پی کے 22کے خلاف ریلی نکالی جائے گی جس میں مقررین باچہ خان چوک میں احتجاجی دھرنا سے خطاب بھی کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق شبقدر پاکستان تحریک انصاف کے اہم عہدیداروں جنرل اور یوتھ کونسلر ز نے اپنے ایم پی کے خلاف 21فروری کو ہونے والے جس ریلی کا اعلان کیا تھا اسمیں دوسرے سیاسی جماعتوں نے شرکت لینے کاباقاعدہ فیصلہ کیا اس موقع پر جنرل کونسلر ز اسحاق خان حلیم زئی ۔ناصر خان ۔ظاہر شاہ خان ۔فہیم خان خانوادہ اور دیگر عہدیدار جسمیں سید عالم ارنڈہ محمد طارق ۔حاجی احمد خان ۔شہنشاہ ۔نوشیروان حاجی معز اللہ اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس ریلی میں پاکستان مسلم لیگ ن ۔جماعت اسلامی ۔جے یو آئی کے عہدیدار باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی کے کونسلروں اور عہدیداروں کا ساتھ دیں گی اس سلسلے میں ان سیاسی جماعتوں کے عہدیدار شامل ہونگے جو اس ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے اس عرض سے شرکت کر رہے ہیں کہ علاقے میں ترقیاتی کاموں میں عدم دلچسپی اور اقرباء پروری کا خاتمہ ہو اور میرٹ کی بالادستی ہو یہ ریلی مکمل طور پر پرآمن ہو گی اور جس کا پہلا مرحلہ پی کے 22 شبقدر جبکہ دوسرے مرحلے میں ریلی پرآمن طور پر وزیر اعلی ہاوس کے سامنے دھرنا دیں کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ اگر ایم پی اے کا قبلہ درست نہ کیا گیا تو ریلی کا تیسرا مرحلہ بنی گالہ اسلام آباد تک وسیع ہوگا ۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -