سندھ کے عوام ظالم حکمرانوں سے چھٹکارا چاہتے ہیں، حلیم عادل شیخ

سندھ کے عوام ظالم حکمرانوں سے چھٹکارا چاہتے ہیں، حلیم عادل شیخ

  

نواب شاہ /کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی کے انصاف کارواں کی حیدرآ بادسے ٹنڈوجام ،مٹیاری،سعید آباد،ہالا،سکرنڈاور نواب شاہ میں کامیاب ممبر سازی،انصاف کارواں بس ریلی کی صورت میں جگہ جگہ عوام کو عمران خان کا پیغام پہچانے میں مصروف، عوام کی بڑی تعداد پارٹی میں شمولیت کے لیے بے تاب،پی ٹی آئی کا ممبر بن کر سندھ کے شہری خوشی سے نہال کارواں کے آگے بھنگڑے ڈالتے رہے ،جہاں سے گزرے لوگ کے ہجوم نے عمران خان کے کارواں کا پھولوں کی پتیوں سے شاندار استقبال کیا۔مختلف مقامات کی معروف سماجی شخصیات اور وہاں کی عوام نے دل کھول کر عمران خان کی قیادت پر اعتمادکا اظہار کیااور اپنے موبائلوں سے پی ٹی آئی کے ممبر شپ کے طریقہ کار موبائل کی مسیج سنٹر میں پہلے نام پھر کومہ ،اور اس کے بعد 90088پر بھیج کر خود کو پی ٹی آئی کا ممبر بنالیا۔کارواں کی قیادت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کی جانب سے نوجوانوں کی جانب سے بھرپور تعداد میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی ،انہوں نے سندھ کی سماجی شخصیات رامیش کمار،محسن گھمن ،عمران امتیاز،افضل شاہ اور دیگر کو پارٹی میں شامل ہونے کی مبارکباد دی ،اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ پورا سندھ ہمارے چیئرمین قائد عمرا ن خان سے محبت کرتا ہے وہ سندھ کے ان رہنماؤں سے چھٹکارا چاہتی ہے جنھوں نے انہیں کئی دہائیوں سے یرغمال بنارکھاہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کراچی میں چارروزہ کامیاب ممبرسازی مہم کے بعد کاروان انصاف کا پڑاؤ جب حیدرآبادمیں جاکر ڈالا تووہاں کی عوام بڑی تعدادتمام ممبر سازی کے کیمپوں پر عمران خان سے محبت رکھنے والوں کا رش رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام کو پیپلزپارٹی کے کرپٹ نمائندوں نے اپنا غلام بنارکھا ہے آجکل ان کے خلاف کرپشن اور ملکی دولت کا صفایا کرنے کے جرم میں احتساب کا دروازہ کھل چکا ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ تبدیلی کی ہوا سندھ میں چل پڑی ہے ہم اپنے قائدعمران خان کی قیادت میں سندھ کی عوام کو غلامی سے نجات دلائینگے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -