جے یو آئی مسلمانوں کے حقوق کی پاسبان ہے ،مفتی عبدالشکور

جے یو آئی مسلمانوں کے حقوق کی پاسبان ہے ،مفتی عبدالشکور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باجوڑایجنسی (نمائندہ خصوصی) جمعیت علمائے اسلام فاٹا کے سربراہ مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام قافلہ حق وصداقت اورعزم واستقامت کا ایک عظیم کاروان ہے اور جمعیت علما ء مدارس ومساجد ودیگر شعار دین اور ملک کے تحفظ کیلئے صف اول کا کردار ادا کررہی ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے باجوڑایجنسی کے تحصیل سلارزئی علاقہ نرے تنگی میں کارکنوں کیلئے منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ورکشاپ میں ترجمان مجاہد خان ، ڈاکٹر حضرت یونس ، رحمانی گل ، محمد غنی او رمحمد سیار کے علاوہ کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر سابق سینیٹر وآمیر جے یو آئی باجوڑ مولانا عبدالرشید ،جنرل سیکرٹری مولانا محمد فائق ، قاری فضل سبحان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ تربیتی ورکشاپ سے مفتی عبدالشکور ، مولانا عبدالرشید او ردیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام حق وصداقت اور عزم واستقامت کا ایک عظیم کاروان ہے ۔ آئے اور علماء حق کی قیادت میں مسلمانوں کے حقوق کے پاسبان جمعیت علماء اسلام کا رکن بنیئے ۔ انہوں نے تمام کارکنوں پر زور دیا کہ جمعیت علماء اسلام کا پیغام گھر گھر تک پہنچانا ہر کارکن کا فریضہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس قوم کی علمی اور اخلاقی خدمت میں اپنے مدد آپ کی تحت اور کسی قسم معاوضہ کے بغیر مصروف عمل ہیں ۔ لیکن اسلام اور ملک دشمن عناصر پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے حکومت کو دینی مدارس کے خلاف سازشوں پر اکسارہے ہیں جس میں ملک اور قوم کا ہر قسم نقصان کا قوی امکان ہیں ۔