ضلعی انتظامیہ کی غفلت ،پیٹرول مالکان کی من مانیاں عروج پر

ضلعی انتظامیہ کی غفلت ،پیٹرول مالکان کی من مانیاں عروج پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث ضلع بھر کے پیٹرول پمپس مالکان نے اوگراکی طرف سے مقررکردہ پیٹرول کے نرخوں کی دھجیاں بکھیردیں‘ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی‘شہری بے سروآسرالٹنے پرمجبور‘مرکزی انجمن تاجران سمیت دیگرتنظیموں کااوگرااورخیبرپختونخواہ حکومت سے فوری ایکشن کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق اوگراکی طرف سے ملک بھرمیں پیٹرول کے سرکاری نرخ 71.25روپے فی لیٹرمقررکئے گئے ہیں لیکن ڈیرہ اسماعیل خان میں پیٹرول پمپ مالکان نے اپنی مناپلی قائم کرتے ہوئے 73اور 74روپے فی لیٹروپیٹرول کی فروخت شروع کررکھی ہے۔اس ساری صورتحال میں ضلعی انتظامیہ نے خاموشی اختیارکررکھی ہے جسکی وجہ سے پیٹرول پمپ مالکان دونوں ہاتھوں سے عوام کولوٹ رہے ہیں۔سابقہ ضلعی حکومت نے پیٹرول پمپس مالکان کی بلیک میلنگ کے آگے ہتھیارنہیں ڈالے اورزائدنرخ فروخت کرنے پرپیٹرول پمپس مالکان کیخلاف فوری کارروائی کی تھی لیکن موجودہ ضلعی انتظامیہ اس ساری صورتحال سے لاتعلق ہے۔مرکزی انجمن تاجران سمیت دیگر تنظیموں نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ پیٹرول پمپس مالکان کواوگراکی طرف سے مقررکردہ نرخوں پرپیٹرول کی فروخت کویقینی بنائیں۔