پولیو مہم میں مقامی افراد کو بھرتی کیا جائے ،ملک بدری زمان

پولیو مہم میں مقامی افراد کو بھرتی کیا جائے ،ملک بدری زمان

  

مہمند ایجنسی (ضیاء اللہ مہمند سے)پولیو مہم کے حالیہ یوسی پی ڈبلیو بھرتی میں پی ای او ڈاکٹر قیوم شاہ نے اپنی مرضی کے میرٹ بنا کر مقامی اور تعلیم یافتہ تجربہ کار امیدواروں کو نظر انداز کرکے من پسند افراد کو بھرتی کیئے ہیں۔ڈاکٹر قیوم شاہ آٹھ سالوں سے ایک ہی پوسٹ پر تعینات ہے جس نے غیر قانونی اساسے بنادیے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مہمند ایجنسی کے قبائلی عمائدین ملک بدری زمان اتمان خیل ،ملک انور خان برہان خیل ،ملک ظاہر شاہ ،ملک عمر زدین وغیر ہ نے مشترکہ اخباری بیان میں کہا کہ پولیو مہم کیلئے حالیہ یونین کونسل پولیو ورکر (یو سی پی ڈبلیو)بھرتی میں تحصیل پڑانگ غار سے سوشل موبلائزر طار ق زمان نے ٹسٹ اور انٹر ویو میں پہلی پوزیشن حاصل کی مگر اس پر جاری ڈگری کا الزام لگا یاگیا ۔ویریفیکیشن کے بعد سب کچھ درست ثابت ہونے کے بعد ماسٹر ڈگری نہ ہونے کا بہانہ بنایا گیا حالانکہ بھرتی اشتہار میں امیدواروں کیلئے بی اے تعلیم شرط تھی۔مگر مہمند ایجنسی کے پولیوایراڈیکیشن آفیسر ڈاکٹر قیوم شاہ نے من پسند افراد کو بھرتی کرنے کیلئے اپنی مرضی کا میرٹ بنالیا اور تحصیل پڑانگ غار کے پوسٹ پر تحصیل امبار کے امیدوار کو بھرتی کیا جس کے خلاف پی اے مہمند آفس میں اس کا ڈومیسائل چیلنج کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر قیوم شاہ کے اس من پسندانا حرکتوں سے پولیو مہم ناکام ہوسکتا ہے انہوں نے ڈبلیو ایچ او فاٹا سیکرٹریٹ اور پولیٹیکل ایجنٹ مہمند سے ڈاکٹر قیوم شاہ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -