این ٹی ایس ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کیلئے حاضر ہونے کی ہدایت

این ٹی ایس ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کیلئے حاضر ہونے کی ہدایت

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ سیکنڈری ڈیرہ اسماعیل خان نذیر خان خٹک کے ایک نوٹیفیکیشن نمبر2981-87 مورخہ 13-02-201 6کے مطابق وہ امیدواران جنہوں نے این ٹی ایس ٹیسٹ میں مختلف کیڈرز کی پوسٹوں پر کامیابیاں حاصل کی ہیں ان میں سے ٹاپ ٹین والے امیدواران کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نمبر4ٹانک اڈہ سرکلر روڈ ڈیرہ اسماعیل خان میں مورخہ15-02-16تا18-02-16انٹرویو کیلئے لازمی طور پر حاضر ہوں اور انٹرویو والے دن اپنے اصل اسناد کی دو فوٹو سٹیٹ سیٹ کاپیاں اور اصل اسناد قومی شناختی کارڈ اور ڈومیسائل کے ساتھ تشریف لائیں بصورت دیگر کوئی عذر قبول نہیں ہوگا۔تمام امیدواران مقررہ تاریخوں پر انٹرویو کیلئے حاضر ہوں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -