اسلامی یکجہتی کونسل نے 14فروری یوم حیاء کے طور پر منایا

اسلامی یکجہتی کونسل نے 14فروری یوم حیاء کے طور پر منایا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلامی یکجہتی کونسل نے 14؍فروری کو یوم حیاء ڈے کے طور پر منایا ۔ اس موقع پر اسلامی یکجہتی کونسل کے صدر مفتی عبدالقادر نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے غیر اسلامی تہذیب ہے اور مسلمانوں کی روایت ختم کرنے کی سازش ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے کو الیکٹرونک میڈیانے ہمارے کلچر میں شامل کردیاہے ،حکومت زبانی کلامی نہیں، عملی اقدامات کرے تاکہ اسلامی اور مقامی روایات وکلچرکو تباہ ہونے سے بچایاجاسکے۔اُنہوں نے مزید کہاکہ غیر اسلامی ومغربی تہوار ہماری نئی نسل کو تباہ کررہے ہیں، بے حیائی اسلام میں سخت ممانعت ہے ،قرآن مجید کی واضح آیات ہیں کہ فحاشی کی چاہت رکھنے والے دنیا وآخرت میں رسواہوں گے، ہرمسلمان اس کے انسداد کے لئے کردار ادا کرے۔ علامہ قاری سجاد تنولی نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے منانے والے صرف اور صرف حیاء کو پامال کررہے ہیں ، مغربی تہذیب اور ثقافت ہماری پہچان نہیں ہے ہمیں اپنے اندر سے مغربی تہذیب کی محبت کو نکال کرکے اللہ اور اُس کے رسول ﷺ کے طریقوں کو اپنانا ہوگااور اُنہی سے محبت کرنی ہوگی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ اس طرح کی تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں اُن پر اللہ اور اسکے رسولﷺ کی مسلسل لعنت برستی ہے کیونکہ وہ اللہ اور اس کے رسول کی کھلے طور پر نافرمانی کرتے ہیں۔ علامہ روشن دین الراشدی نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے مناناشریعتاً حرام ہے اور اس کااسلام سے کوئی تعلق نہیں ، ویلنٹائن ڈے کا ہماری تہذیب سے کوئی تعلق نہیں یہ مغربی تہذیب وکلچر کا حصہ ہے ۔ اسلامی یکجہتی کونسل خواتین ونگ کی صدر ڈاکٹر نائلہ عثمانی نے کہاکہ ہماری اسلامی تہذیب وتمدن اور اخلاقیات ، ہمارے خطے کے کلچرو تہذیب سے ان خرافات کا کوئی تعلق نہیں ،مغربی تہذیب اور ثقافت ہماری پہچان نہیں ہے ہمیں اپنے اندر سے مغربی تہذیب کی محبت کو نکال کرکے اللہ اور اُس کے رسول ﷺ کے طریقوں کو اپنانا ہوگااور اُنہی سے محبت کرنی ہوگی۔ اس موقع پر پروفیسر غلام نبی ،مولانا نورالرحمن رحمانی، پروفیسر محمد اشرف ذکی ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔ آخرمیں علماکرام نے حکومت سند ھ سے اپیل کی ہے کہ دوسرے صوبوں کی طرح سندھ میں بھی ویلنٹائن ڈے پابندی عائد کی جائے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -