حج 2016ء، ایم او یو سائن کرنے کیلئے پاکستانی وفد آج روانہ ہو گا

حج 2016ء، ایم او یو سائن کرنے کیلئے پاکستانی وفد آج روانہ ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی قیادت میں وفد حج 2016ء کا سعودی حکومت سے ایم او یو سائن کرنے کے لیے آج اسلام آباد سے جدہ کے لیے روانہ ہو گا وفد میں وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سہیل عامر مرزا ،جوائنٹ سیکرٹری محمد فاروق خان ،چےئرمین ہوپ ندیم شریف ،سینئر وائس چےئرمین غفار خان شامل ہوں گے اسلام آباد کے چےئرمین وحید بٹ پنجاب کے چےئرمین حافظ شفیق کاشف بیحر اللہ ہزاروی پہلے ہی سعودیہ میں ہیں وہ بھی وفد میں شامل ہوں گے۔دریں اثنائفرینڈز الائنس کے مرکزی قائدابرار الحق حجاج مقدس روانہ18فروری کو سعودیہ کے ساتھ حج2016ء کے لیے سائن کے لیے جانے والے سرکاری وفد کا حصہ بنیں گے۔