جندول ،جماعت اسلامی یوتھ ونگ کی تنظیم نو ،سمیع الرحمان صدر منتخب

جندول ،جماعت اسلامی یوتھ ونگ کی تنظیم نو ،سمیع الرحمان صدر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جندول(نمائندہ پاکستان ) جماعت اسلامی یوتھ ونگ ثمر باغ کی تنظیم سازی مکمل سمیع الرحمن صدر اور عبد البصیر جان جنرل سیکرٹری منتخب گذشتہ روز بلال مسجد ثمر باغ میں جماعت اسلامی یوتھ کا اجلاس زیر سرپرستی نصیب اللہ اور مولانا عرفان اللہ منعقد ہوا جس میں باہمی مشاورت سے ویلیج کونسل ثمر باغ کیلئے تنظیم نو مکمل کرتے ہوئے سمیع الرحمن کو صدر عبد البصیر کو جنرل سیکرٹری ساجد اللہ کو سینئر نائب صدر غفران مالک کو نائب صدر عبد اللہ کو جائنٹ سیکرٹری وسیم کو پریس سیکرٹری وہاب جان کو سیکرٹری سپورٹس اور برہان الدین کو سیکرٹری فنانس منتخب کرایا تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر مجلس نصیب اللہ کا کہنا تھا کہ مرکزی امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے ہدایات پر جماعت اسلامی نے یوتھ کے نام پر جماعت اسلامی کے نوجوانان کی تنظیم سازی کا مرحلہ شروع کر دیا ہے جس کا مقصد عوام اور منتخب مشران کے مابین فاصلے ختم کرنا اور عوامی مسائل تک رسائی ہے ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے آئندہ انتخابات میں بھر پور کامیابی کیلئے مضبوط حکمت عملی کا آغاز کر دیا ہے اور مذکورہ تنظیم سازی اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے انہوں نے جوانوں سے مطالبہ کیا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ شامل ہو کر اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کی قیام میں ہمارا ساتھ دیں۔۔