ناظم کونسلر اتحاد کے نمائندہ وفد کی تحصیل ناظم درگئی سے ملاقات

ناظم کونسلر اتحاد کے نمائندہ وفد کی تحصیل ناظم درگئی سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) ناظم کونسلر اتحاد کے نمائندہ وفد کی تحصیل ناظم درگئی سے ملاقات سخاکوٹ کے پرپیش مسائل پر تفصیلی بحث۔ تحصیل ناظم کامسائل حل کرنے کی یقین دہانی۔اس سلسلے میں ناظم کونسلر اتحاد کا نمائندہ وفد جس میں ویلج کونسل ناظمین اور ناظم کونسلر اتحاد کا صدر علی رحمان، ناظم ویلج کونسل سخاکوٹ بازار ساجدحسین مشوانی، نائب ناظم ویلج کونسل الیفے کلے خالد خان اور کونسلر ظاہر شاہ شامل تھے۔نے تحصیل ناظم درگئی عبدالرشید بھٹو سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔اور ان سے علاقے کے درپیش مسائل پر بحث کی۔ناظم ویلج کونسل سخاکوٹ بازار ساجد حسین مشوانی نے تحصیل ناظم کو سخاکوٹ بازار میں نکاس اب کی ناقص صورتحال، سخاکوٹ بازار کے نالیوں کی ناگفتہ بہ صورتحال جو کہ گندگیوں سے بھری پڑڑی ہیں ، مذبح خانہ سخاکوٹ کی ابتر صورتحال اور ریلوے اسٹیشن سخاکوٹ سمیت جگہ جگہ پر پڑے غلاظت کے ڈھیر کے بارے میں اگاہ کیا اور ان سے اپیل کی کہ وہ متعلقہ حکام کو صفائی کا پابند بنائیں۔تحصیل ناظم درگئی عبدالرشید نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ بہت جلد سخاکوٹ کا دورہ کرینگے اورصفائی کی صورتحال کو بہتر بنائیں گے۔