لنڈی کوتل میں یوم حیاء کے حوالے سے تقریب

لنڈی کوتل میں یوم حیاء کے حوالے سے تقریب

  

خیبرایجنسی (بیورورپورٹ)الخدمت فاٹا کے زیر اہتمام یوم حیا ڈے کے مناسبت سے شینواری کالج لنڈ ی کو تل میں تقریب منعقد کی گئی جس میں علاقے کے لوگوں اور الخدمت ارفن کئیر پروگرام سے مستفید بچوں اور والدین نے خصو صی شرکت کی اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے الخدمت فاٹا ارفن کئیر پروگرام کے کوارڈینٹر گل نواز نے کہا کہ مغربی تہذیب سے متا ثرہ لوگ ہر سال 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے مناتی ہے جس کا اسلام سے کوئی سروکار اور تعلق نہیں ہے حکمران مغربی یلغار رو کنے کے لئے موثر اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی دلی سکون مغربی تہذیب کی پیروی کرنے میں نہیں بلکہ اپنی ہی دین پر عمل پیرا ہو نے میں ہے اس موقع پر الخد مت لنڈ ی کو تل کے صدر شریف اللہ افریدی مراد حسین افریدی عبد الروف شینواری اور سید حکیم شینواری نے بھی مختصر خطاب کئے پروگرام کے اخر میں الخدمت ارفن کئیر پروگرام کے منیجر نے لنڈ ی کو تل سے تعلق رکھنے والے 35یتیم بچوں میں 1لاکھ65ہزار روپے کی رقم حصول تعلیم کے لئے سکالر شپس تقسیم کی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -