باچا خان کی تصویر ہٹانے والے انکی عظمت سے ناواقف ہیں ،ارشد خان

باچا خان کی تصویر ہٹانے والے انکی عظمت سے ناواقف ہیں ،ارشد خان

  

شبقدر(نمائندہ خصوصی )باچہ خان یونیورسٹی سے باچہ خان بابا کی تصویر ہٹانے والے انکی عظمت سے ناواقف ہے ۔حکومت کے اس قسم کے ہتھکنڈوں کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا ۔ان خیالات کا اظہار عوامی نشنل پارٹی کے سرگرم کارکن راشد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ باچہ خان بابا پختون قوم کے رہبر اور قائد ہے ۔ان کی عظمت کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہیں ۔باچہ خان بابا نے ہمشہ امن اور عدم تشدد کا فلسفہ قوم کے سامنے پیش کیا ہے ۔اور آج ان کے اس عدم تشدد فلسفے اور امن کے پیغام پر حملے کئے جا رہے ہیں جس کا مقصد پختون قوم کو ترقی ،خوشخال اور امن سے دور رکھنے کی سازش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ باچہ خان بابا کی باچہ خا ن یونیورسٹی میں تصویر کے معاملے پر حکومت معافی مانگے ۔اور اگر اس قسم کی کوئی حرکت کی گئی تو اے این پی بھرپور مزاحمت کرے گی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -