ظالم حکمرانوں کا ہاتھ نہ روکا تو ملک لمبی غلامی میں چلا جائے گا،محمود الرشید

ظالم حکمرانوں کا ہاتھ نہ روکا تو ملک لمبی غلامی میں چلا جائے گا،محمود الرشید

  

بورے والا(نامہ نگار)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پنجاب میں اس وقت ہم تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں لیکن حکمرانوں کو میٹرو اور اورنج ٹرین منصوبے کے علاوہ کچھ دکھائی نہیں دے رہا،اورنج لائن ٹرین منصوبہ پنجاب کے عوام پر ڈرون حملہ ہے اور عوام کے ساتھ یہ تاریخ کا سب سے بڑا ظلم ہونے جا رہا ہے31ارب روپے گذشتہ دو سالوں میں اضلاع کے ترقیاتی فنڈز سے نکال کر اس منصوبے پر جھونکے جا رہے ہیں اور یہ منصوبہ موجودہ حکمرانوں کے گلے پڑ چکا ہے اس وقت ملک میں جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت مسلط ہے اگر آج پوری قوم نے اُٹھ کر ان ظالم حکمرانوں کا ہاتھ نہ روکا تو ملک لمبی غلامی میں چلا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر حاجی شہباز احمد ڈوگر اور بیرسٹر خالد نثار ڈوگر کی طرف سے بلائے گئے مقامی کارکنان و منتخب کونسلروں کے اجلاس سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا دریں اثناء انہوں نے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری قربان علی چوہان اور سابق ایم پی اے چوہدری خالد محمو د چوہان کی رہائش گاہ پر بھی پارٹی راہنماؤں اور کارکنان سے ملاقات کی اس موقع پر پی ٹی آئی کے ایم پی اے جہانزیب خاں کھچی بھی اُنکے ہمراہ تھے ۔میاں محمود الرشید نے کہا کہ پنجاب کا نیا بلدیاتی ایکٹ جو پہلے ہی لولا لنگڑا تھا اُس میں آرڈیننس کے ذریعہ تبدیلی کرکے اُسے مذید لولا لنگڑا بنا دیا گیا ہے جب تک بلدیاتی نمائندوں کو مالی و انتظامی اختیارات نہیں دئیے جاتے یہ نظام ایک مردہ گھوڑے کی مانند رہے گا۔

محمود الرشید

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -