عالمی جماعت اہلسنت کی اپیل پر ملک بھر میں یوم محبت رسول ﷺ منایا گیا

عالمی جماعت اہلسنت کی اپیل پر ملک بھر میں یوم محبت رسول ﷺ منایا گیا

  

لاہور (خبر نگار خصوصی) عالمی جماعت اہلسنت کی اپیل پر ملک بھر میں یوم محبت رسول ﷺ منایا گیا۔ پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں محبت رسول ﷺ سیمینار منعقد کیے گئے اور درود شریف کی محفلوں کا اہتمام کیا گیا۔ عاشقانِ محبت رسولﷺ کے اجتماعات میں زبردست نعرے بازی کی ، محبت رسول ﷺ زندہ بات ، ویلن ٹائن شیطان مردہ باد ۔ مرکزی اجتماع صوبائی دارالحکومت لاہور میں دارالعلوم حزب الاحناف میں ہوا جس میں مفتی پیر سید مصطفی رضوی، پیر سید شاہد حسین گردیذی، مفتی غلام حسن، علامہ محبت علی برکاتی، علامہ دین محمد، مولانا رب نواز نورانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک میں ہے کہ جو لوگ چاہتے ہیں کہ مسلمانوں میں بے حیائی پھیلے ان کے لیے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جس نام نہاد محبت کو حرام قرار دیا ویلن ٹائن شیطان نے اس محبت کو جائز قرار دیا جو اب بے غیرتی اور بے حیائی کا انٹر نیشنل تہوار بن گیا ہے۔ ویلن ٹائن دے کو محبت کا نام دے کر قوم کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔ حالانکہ محبت کے لیے کوئی خاص دن یا وقت مقرر نہیں۔ یہ مغرب کا فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کا ایجنڈا ہے۔ اس دن لڑکے لڑکیاں ایک دوسرے کو پھول اور تحفے دیتے ہیں۔ حالانکہ اسلام میں لڑکا لڑکی بغیر نکاح کے نہیں مل سکتے حتیٰ کہ غیر ضروری گفتگو کرنا بھی جائز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویلن ٹائن ڈے منانے والے یہ نا بھولیں کہ ویلن ٹائن ڈے غیر اسلامی تہوار ہے جو ایک یہود ی شخص ویلن ٹائن کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ ویلن ٹائن بغیر شادی کے مرد اور عورتوں کے ناجائز تعلقات کو جائز سمجھتا تھا جس پر اس کو 1488 میں پھانسی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلمان ہیں اسلام ہمیں اس طرح کھلے عام بے راہ روی کی اجازت نہیں دیتا اور اسلام میں عورت کو پردے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -