حضرت شاہ رکن الدین عالم کے سالانہ عرس کی تقریبات کی جھلکیاں

حضرت شاہ رکن الدین عالم کے سالانہ عرس کی تقریبات کی جھلکیاں

  

( رانا عرفان الاسلام سے )

؂؂؂؂*برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشو حضرت شاہ رکن الدین عالم کے سالانہ عرس کا آغاز مزار شریف کو غسل دے کر کیا گیا۔

*مزار کے غسل کا آغاز سجادہ نشین درگاہ عالیہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی ن10;30بجے کیا اس موقع پر مریدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

قومی شاہ رکن الدین عالم کانفرنس کی پہلی نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت عالمی شہرت یافتہ قاری محمدعبد الغفار نقشبندی نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول حمید نواز عصیمی احمد نواز عصیمی و برادران قاریسعید نقشبندی نے پیش کی جبکہ صدورافقیر نے سندھی میں منقبت پیش کی ۔

؂؂؂؂*قومی شاہ رکن عالم کانفرنس کی پہلی نشست میں صوبہ سندھ سمیت ملک بھر سے آئے ہوئے زائرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

؂؂؂*عرس کے تقریب میں شرکت کیلئے سندھ سمیت ملک بھر سے زائرین صبح سویرے سے ہی دربا کے احاطے میں جمع ہونا شروع ہو گئے تھے ۔

؂؂؂؂*عر س کے موقع پر ریلوے ،محکمہ اوقاف ، محکمہ صحت ، سول ڈیفنس ، ایمر جنسی 1122فائر بریگیڈ ۔سمیت دیگر محکموں نے کیمپ لگائے اور ڈیوٹیاں سرانجام دیں ۔

*ریڈ یوپاکستان ملتان پر قومی کانفرنس براہ راست پیش کی جاتی رہی ۔

*قومی شا ہ رکن عالم کانفرنس میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر صدیق خان قادری نے ادا کئے جو مسلسل 39سالوں قومی کانفرنس میں نظامت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔

؂؂*عرس کی پہلی نشست کے اختتام پر زائرین کی واپسی کے لئے علیحدہ سے راستہ کھولا گیا تھا تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

*عرس کے موقع پر محکمہ اوقاف کی ڈسپنری کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا جس میں ڈسپنری کی انچارج ڈا کٹر سمیرا ابرار اور ڈاکٹر عمر بچے نے 196 مریضوں کا معائنہ کیا اور ان کو مفت ادویات فراہم کی ۔

*عرس کے موقع پر زائرین بھی لنگر تقسیم کرتے رہے ۔

*عرس کے موقع پر جماعت غوثیہ کے رضاکار زائرین کو ھکے دیتے رہے جس کی وجہ سے زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

*عرس کی تقریب میں شریک زائرین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی کو نذرانے دیتے رہے اور اشیاء و پانی پر دم درود کراتے رہے ۔

*عرس کے موقع پر محکمہ صحت ملتان کی جانب سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جاتے رہے ۔

*عرس میں شریک زائرین ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے۔

مزید :

ملتان صفحہ اول -