کرپشن کا خاتمہ کرکے خیبر پختونخوا کو مثالی صوبہ بنا دیا گیا ،میاں جمشید

کرپشن کا خاتمہ کرکے خیبر پختونخوا کو مثالی صوبہ بنا دیا گیا ،میاں جمشید

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) صوبائی وزیر میاں جمشیدالدین کاکاخیل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشیدالدین کاکاخیل نے کہا ہے کہ 26کروڑ روپے کی لاگت سے نوشہرہ کینٹ میں آبی گزرگاہوں کے اردگرد بند تعمیر کئے جارہے ہیں جس پر تیزی سے کام جاری ہے یہ کام کنٹونمنٹ بورڈ نہیں بلکہ صوبائی حکومت کے فنڈز سے ہورہے ہیں نوشہرہ کینٹ میں نیا محلہ ، کسی محلہ اور دیگر مقامات پر کمیونٹی سنٹرز کی تعمیر بھی پر بھی کام شروع ہونے والا ہے جب تک KPKمیں نئے کارخانے نہیں لگ جاتے اس وقت تک بیروزگاری کا مسئلہ حل نہیں ہوسکے گا کیونکہ ہرگھر میں پانچ یا چھ بیروزگار نوجوان موجود ہیں انہوں نے کہا کہ گیس ہمارے صوبے کی ہے اور مزے پنجاب والے کررہے ہیں اگر ہمیں بجلی اور گیس کی مد میں ہمارا حق مل جائے تو ہمارا صوبہ معاشی طورپر خود کفیل ہوجائے گا اور 8روپے فی یونٹ کی حساب بجلی فراہم کریں گے تاکہ پنجاب کے کارخانے دار بھی کے پی کے میں آکر کارخانہ لگائیں صوبہ خیبرپختونخوا میں مکمل طورپر تبدیلی آچکی ہے صوبہ خیبرپختونخوا سے کرپشن اقرباء پروری کا خاتمہ کرکے صوبہ خیبرپختونخوا کو ایک مثالی صوبہ بنادیا ہے پولیس کو جدید خطوط پر استوار کردیا ہے پولیس سے سیاسی مداخلت ختم کرکے دوسرے صوبے کی نسبت ایک مثالی پولیس فورس بنادی ہے انہوں نے کہا کہ میں نوشہرہ کے عوام کا خادم ہوں میں نوشہرہ میں پیدا ہوا ہوں مجھے نوشہرہ کے عوام سے دلی محبت ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے کسی محلہ نوشہرہ کینٹ میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی سے شیرین باچا، مدثر، ملک ریاست، امتیاز، شانی، تنویر، رمضان اور جاوید نے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا صوبائی وزیر نے ان کو پی ٹی آئی کی ٹوپیاں پہنائیں اور ان کو مبارکباد پیش کی تقریب سے اسلم شاہ، ذوالفقاراحمد عرف بابو، جاوید قریشی نے بھی خطاب کیا میاں جمشیدالدین کاکاخیل نے کہا کہ سابقہ دور میں نوشہرہ کو پسماندہ رکھاگیا اور صرف اپنی جیبیں بھری جس کی وجہ سے عوام نے ان کو مسترد کردیا آئندہ دور بھی پی ٹی آئی کا ہی ہے اور پی ٹی آئی ہی اس ملک کی واحد عوامی ترجمان سیاسی جماعت ہے جو عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور انہیں حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ میرا ماضی اور حال عوام کے سامنے ہیں ہم نے کوئی لوٹ مار نہیں کی مخالفین ہماری کامیابی سے بھوکلاہٹ کے شکار ہوگئے ہیں اور بے پرکی اڑرہے ہیں عوام باشعور ہے اور وہ اچھے برے کی تمیز کرسکتے ہیں موجودہ حکومت کے پاس فنڈز کی کوئی کمی نہیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نوشہرہ کی ترقی کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں جس کے ثمرات بہت جلد عوام کے سامنے آجائیں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -