نو شہرہ کینٹ میں کثیر کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ،فیاض خان

نو شہرہ کینٹ میں کثیر کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ،فیاض خان

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ کینٹ میں کروڑوں روپے کی کثیر رقم کے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے شہر کے تمام بازاروں اور گلی کوچوں میں سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے بڑے بڑے پائپ لائن بچھانے کے ایک بہت بڑے منصوبے پر تیزی سے کام شروع ہوچکا ہے غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے اور غیرقانونی اڈوں اور غیرقانونی پلازے اور دکانوں کو سیل کردیاگیا ہے اس کے علاوہ کنٹونمنٹ بورڈ کا کرایہ نہ دینے اور غیرقانونی کیبن بھی سیل کردئیے گئے ہیں کنٹونمنٹ بورڈ کے شہری اور تاجر برادری اپنے ذمہ واجب الادا بقایا جات فوری طورپر ادا کریں تاکہ یہ رقم عوام کے فلاح وبہبود پر خرچ کیاجاسکے شہر کے تمام بازاروں اور گلی کوچوں میں نئے سڑکوں کی تعمیر اور فرش بندیوں پر بھی کام شروع کردیاگیا ہے کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام کرایہ داران کرایہ ادا کرکے اپنے دکانوں کو سیل ہونے سے بچائے تاجر تنظیموں انجمن شہریان سٹزن فرنٹ اور دیگر تنظیموں نے ایگزیکٹیو آفیسر محمد سلیم اور دیگر سٹاف کے کروڑوں روپے کے منصوبے شروع کرنے پر زبردست خراج تحسین تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ فیاض خان ، سٹزن فرنٹ نوشہرہ کینٹ کے صدر محمد ریاض، انجمن شہریان کے صدر محمد عتیق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شہر میں قائم تمام ناجائز تجاوزات چنگ چی کے غیرقانونی اڈوں کے خاتمے سے نوشہرہ کینٹ کو خوبصورت اور ماڈل شہر بن جائے گا اور شہر کے تمام بازاروں اور گلی کوچوں میں گندہ پانی کے نکاس کیلئے بڑے بڑے پائپوں کا تنصیب کا کام شروع ہوچکا ہے اس کے علاوہ شہر کے بازاروں اور گلی کوچوں میں نئے سڑکوں کی تعمیر اور فرش بندی پر بھی کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی، سٹریٹ لائٹ کے نظام، جناح پارک کو خوبصورت بنانے اور دیگر اہم منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کینٹ میں تعمیراتی منصوبوں میں معیاری میٹریل استعمال کی جارہی ہے ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی تاجر تنظیموں انجمن شہریان اور سٹزن فرنٹ کے عہدیداروں نے ایگزیکٹیو آفیسر محمد سلیم خان کو ان کی بہترین کارکردگی پر زبردست خراج تحسین پیش کی اور دفتر میں زیرالتواء پڑے ہوئے کیسز کو حل ہورہے ہیں جو تاجروں اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -