شانگلہ کے غیور نے ہمیشہ بھاری اکثر یت کا مینڈیٹ دیا ،امیر مقام

شانگلہ کے غیور نے ہمیشہ بھاری اکثر یت کا مینڈیٹ دیا ،امیر مقام

  

 پشاور( پاکستان نیوز)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ سیاست میں قدم رکھنے بعدشانگلہ کے غیور عوام نے ہمیشہ بھاری اکثریت کامینڈیٹ دیاہے اورہمیشہ عزت کامقام دیاہے ۔انہوں نے کہاکہ میری جان ومال ان کیلئے ہمہ وقت حاضر ہیں،ماضی میں بھی جان کی پرواہ کئے بغیران کی خدمت کی ہے اگرزندگی رہی تو آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا شانگلہ کے PK-87ا ورPK-88 میں دونئے گرڈسٹیشن ایک ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے قائم کئے جارہے ہیں جس سے ہرشانگلہ کے کم وولٹیج اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوجائیگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی بہترین پالیسیوں اور خدمت کے جذبے سے متاثرہوکرجوق درجوق افرادپاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں جوہماری کارکردگی کامنہ بولتاثبوت ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے شانگلہ کے تحصیل مارتونگ میں جاویدخان،خالد خان اورسیدعالم کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کے بعدایک پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پورن کے سابقہ ناظم محمدعلی بھی موجودتھے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ پارٹی میں شامل ہونیوالے کسی اثاثے سے کم نہیں ہے انہیں پارٹی میں باعزت مقام دیاجائیگا۔بعدازاں مسلم لیگی رہنماؤں سربلندخان ،خضرحیات اوراعجازکے حجرے بھی گئے اورانکے گلے شکوے دورکئے گئے جس پر مسلم لیگی رہنماؤں انجینئرامیرمقام کاہرفورم پرساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں پورے خیبرپختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ(ن)بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -