روز گار کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائینگے شکیل ایڈوکیٹ

روز گار کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائینگے شکیل ایڈوکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بٹ خیلہ (بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے بہبود آبادی شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صوبے میں صحت و تعلیم، بلدیات و زراعت اور جنگلات وغیرہ کے شعبوں کی ترقی اور بے روزگار تعلیم یافتہ نوجونوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بٹ خیلہ مالاکنڈ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا مشیر وزیر علیٰ نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی دینے پر حکومت بھر پورتوجہ دے رہی ہے اور اس مقصد کے لئے نظام میں بہتری لائی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بد قسمتی سے سابقہ ادوار میں سوائے لوٹ مارکے کچھ کیا گیا او ر نہ ہی غربت جہالت، بد امنی اور بدعنوانی جیسے عوامی مسائل کے خاتمہ کے لئے اقدامات کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ اب صوبے میں نظام کی درستگی اور موثر قانون سازی اور پالیسی سازی کے بعد پی ٹی آئی حکومت اس قابل ہوگئی ہے کہ وہ عوامی فلاح بہبود کیلئے منصوبے شروع کر سکے۔ اس لئے صوبے کے عوام کو چاہیے کہ وہ حکومتی پالیسی اور جاری سکیموں کو کامیاب بنانے میں اپنا بھر پورکر دار اداکریں اور پی ٹی آئی کی تبدیلی کے ایجنڈے کو حقیقی معنوں میں تکمیل تک پہنچائیں۔