پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے اورکے ایسی ای 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی، کے ایس ای 100 انڈیکس 10 بالائی حد سے نیچے گرگیا جس کے بعد انڈیکس 32400 پوائنٹ کی بلند ترین سطح سے گھٹ کر 31400 پوائنٹ کی کم ترین سطح پر بند ہوا، شدید کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ میں 2 کھرب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم رواں ہفتے کا آغاز خوش کن ہوا ہے اور انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس 31770 کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر پیر کے روز کے آغاز پر ہی ایک فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مزید :

بزنس -