باچا خان یونیورسٹی 26 روز بعد کھل گئی، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

باچا خان یونیورسٹی 26 روز بعد کھل گئی، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
باچا خان یونیورسٹی 26 روز بعد کھل گئی، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

  

چارسدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) دہشتگردوں کا نشانہ بننے والی باچا خان یونیورسٹی 26 روز بعد کھل گئی جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق باچا خان یونیورسٹی کو دہشتگردوں کے حملے کے 26 روز بعد کھول دیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی اقدامات کے پیش نظر سیکیورٹی اہلکاروں کو مزید اسلحہ فراہم کیا گیا ہے۔  اس موقع پر وائس چانسلر فضل رحیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ افراد اور ادارے ایسے ہیں جنہوں نے افسوس کا اظہار بھی نہیں کیا،دور دراز سے آئے طلبا کو خوش آمدید کہہ رہے ہیںخوف کا شکار طلبا کیلئے نفسیاتی کیمپ لگا رہے ہیں۔ یونیورسٹی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں اس لیے طلبا آج بے خوف ہو کر یونیورسٹی آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر 26 روز پہلے 20 جنوری کو 4 دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں اساتذہ و طلباءسمیت 22 افراد شہید ہوگئے تھے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -