آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد و خشک:محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد و خشک:محکمہ ...
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد و خشک:محکمہ موسمیات

  

اسلام آباد (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ، تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں(لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد،سرگودھا، بہاولپور ڈویژن) میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کی پیش گوئی کی ہے۔رپورٹ کے مطابق پیر کو ملک میں سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ، پاراچنار ،کوئٹہ، دیراور مالم جبہ منفی5، سکردو، استور منفی 4، گوپس، راولاکوٹ، قلات منفی 3 ، چترال ، ژوب اور دالبندین میں منفی 2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح اگلے چند روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہاہے ۔

مزید :

ماحولیات -