پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے قرضوں میں 43 فیصد اضافہ

پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے قرضوں میں 43 فیصد اضافہ
پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے قرضوں میں 43 فیصد اضافہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال 2015-16ءکے پہلے چھ ماہ کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبہ کے قرضوں کے حصول میں کذشتہ سال کے مقابلہ میں 43فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور جولائی تا دسمبر 2015 ءکے دوران شعبہ کو 82 ارب 60 کروڑ روپے کے قرضے جاری کئے گئے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال 2014-15 ءکے اسی عرصہ کے دوران ٹیکٹائل سیکٹر کو57 ارب 70 کروڑ روپے کے قرضے جاری کئے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران شعبہ کی برآمدات میں 5فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جسکی برآمدات 6.8875 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 6.544 ارب ڈالر تک کم ہو گئیں۔

مزید :

بزنس -