سعودی عرب میں خطے کی اہم ترین اور سب سے بڑی فوجی مشقیں ہو ں گی، پاکستان سمیت20 ممالک حصہ لیں گے

سعودی عرب میں خطے کی اہم ترین اور سب سے بڑی فوجی مشقیں ہو ں گی، پاکستان سمیت20 ...
سعودی عرب میں خطے کی اہم ترین اور سب سے بڑی فوجی مشقیں ہو ں گی، پاکستان سمیت20 ممالک حصہ لیں گے

  

دبئی (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شمالی سعودی عرب میں 20 ممالک کی افواج بری فوجی مشقوں میں حصہ لیں گی۔ ”تھنڈر آف نارتھ“ نامی فوجی مشقوں میں بری، فضائی اور بحری دستے حصہ لے رہے ہیں۔ نیوز ایجنسی کے مطابق یہ مشقیں اس بات کا واضح پیغام ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی خطے میں درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے اور امن کے لئے متحد ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لئے 34 ممالک کا فوجی اتحاد بنانے کا اعلان کر رکھا ہے اور گزشتہ روز سعودی عرب کی طرف سے داعش سے نمٹنے کے لئے ترکی میں اپنے لڑاکا طیارے بھی تعینات کئے ہیں۔ نیوز ایجنسی نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ فوجی مشقیں کب شروع ہوں گی اور کتنی طویل ہونگی تاہم اس کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی اہم ترین اور خطے کی تاریخ میں بڑی مشقیں ہیں جس میں اتنے ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ مشقوں میں حصہ لینے والے ممالک میں سعودی عرب کے خلیج تعاون کونسل کے 5 ارکان بھی شامل ہیں۔ ان ممالک میں چاڈ، مصر، عمان، ملائشیا، موراکو، پاکستان، سینیگال اور تیونس شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی ذرائع کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی اتحاد کے شرکاء اگلے مہینے اکٹھے ہونگے اور اس حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔ سعودی عرب کے مطابق اتحاد کے ممالک انٹیلی جنس شیئرنگ کریں گے اور جہاں ضرورت ہو گی فوجی ت

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -