بچی سے زیادتی، لالوپرشاد نے اپنے ایم ایل اے کی پارٹی رکنیت معطل کر دی

بچی سے زیادتی، لالوپرشاد نے اپنے ایم ایل اے کی پارٹی رکنیت معطل کر دی
بچی سے زیادتی، لالوپرشاد نے اپنے ایم ایل اے کی پارٹی رکنیت معطل کر دی

  

پٹنہ (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست بہار کی حکمران جماعت جنتا دل یونائیٹڈ کی اتحادی اور لالو پرشاد یادو کی پارٹی راشٹریہ جنتا دل کے ایم ایل اے کیخلاف ایک نوعمر بچی سے زیادتی اور اغوا کے الزام میں مقدمہ درج ہونے کے بعد پارٹی سربراہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے راج بلابھ یادیو کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔ راج بلابھ اس واقعہ کے بعد فرار ہو گیا۔ 13 سالہ لڑکی بہار شریف کے علاقے کی رہائشی ہے جسے اس کی ہمسائی عورت سلیکھا دیوی چکمہ دیکر ایم ایل اے کی کوٹھی پر لے گئی جہاں زیادتی کے بعد ایم ایل اے نے عورت سلیکھا کے ہاتھ لڑکی کو 30 ہزار روپے پکڑا دیئے ڈی آئی جی پٹنہ رینج نے راج بلابھ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

مزید :

بین الاقوامی -