چونڈہ کے نوجوان کا ہاتھ سے دنیا کا سب سے بڑا لکڑی کا تالا بنانے کا دعویٰ

چونڈہ کے نوجوان کا ہاتھ سے دنیا کا سب سے بڑا لکڑی کا تالا بنانے کا دعویٰ
چونڈہ کے نوجوان کا ہاتھ سے دنیا کا سب سے بڑا لکڑی کا تالا بنانے کا دعویٰ

  

سیالکوٹ (ویب ڈیسک) قصبہ چونڈہ کے نوجوان مرزا رضوان بیگ نے دعویٰ کیا ہے اس نے دنیا کا سب سے بڑا ہاتھ سے لکڑی کا تالابنایا ہے۔ رضوان مرزا نے بتایا کہ اس نے دو سال کی انتھک محنت کے بعد لکڑی کا تالا بنایا۔ اس تالا کو بنانے کیلئے پرانی دیار کی لکڑی استعمال کی، تیاری میں پانچ سو ٹکڑے لگے۔ اس تالے کا وزن سات کلو گرام ہے جبکہ اسکی لمبائی 65 سینٹی میٹر چوڑائی32 سینٹی میٹر اور اونچائی 30 سینٹی میٹر ہے۔ رضوان بیگ کا کہنا ہے اس تالا کا کام نوے فیصد ہاتھ سے کیا جبکہ دس فیصد ڈرل مشین سے کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اب میں اس سے بڑے سائز کے تالے کو بنانے پر کام کر رہا ہوں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ورلڈ ریکارڈ کیلئے ان سے تعاون کیا جائے۔

مزید :

سیالکوٹ -