اداکارہ میرا نے اپنی شادی کیلئے طے شدہ شیڈول میں تبدیلی کر دی
اسلام آباد (آن لائن) خربرو اداکارہ میرا نے اپنی شادی کیلئے طے شدہ شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے۔ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اداکارہ میرا نے شادی کے خواہش مند 39 جوانوں اور مردوں میں سے سات افراد کو شارٹ لسٹ کر لیا ہے اب صرف ان کے انٹرویو لیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان سات خوش قسمت افراد میں بیرون ملک مقیم بزنس ، دوجاگیردار باقی مختلف کاروبار سے وابستہ ہیں۔