چولستان جیپ ریلی:نادر مگسی منزل کے قریب پہنچ کر ہارگئے

چولستان جیپ ریلی:نادر مگسی منزل کے قریب پہنچ کر ہارگئے
چولستان جیپ ریلی:نادر مگسی منزل کے قریب پہنچ کر ہارگئے

  

بہاولپور(ویب ڈیسک )11ویں چولستان جیپ ریلی میں5سال سے چیمپئن نادر مگسی منزل کے قریب پہنچ کر منزل سے دور ہو گئے۔ آئل لیک ہونے سے دفاعی چیمپئن کی گاڑی خراب ہوگئی اور جھنگ کے رہائشی صاحبزادہ سلطان نئے چیمپئن بن گئے۔ صرف 15سیکنڈ کے فرق سے رونی پٹیل پری پیڈ اے کیٹیگری میں رنر اپ رہے ،ان کی اہلیہ کرشنا پٹیل لیڈیز کیٹیگری میں دوسرے نمبر پر آئیں۔ لیڈیز ٹائٹل جمیلہ آصف کے نام رہا۔ملتان سے تعلق رکھنے والے قادر نواز سانگھی نے سٹاک اے کیٹیگری میں پہلے اور غلام نبی خان نے سٹاک سی کیٹیگری میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ صحرائے چولستان میں جاری رہنے والے 3روزہ ایونٹ کے نتائج کے مطابق پری پیڈ اے کیٹیگری میں صاحبزاہ سلطان اول، رونی پٹیل دوم اور ندیم نعیم سوم رہے۔پری پیڈ بی کیٹیگری میں محمد جعفر مگسی اول،جام کمال دوسرے اور زین محمود تیسرے نمبر رہے۔

مزید :

بہاول پور -