ایران میں سوئٹزرلینڈ سعودی معاملات کا نگہبان مقرر

ایران میں سوئٹزرلینڈ سعودی معاملات کا نگہبان مقرر
ایران میں سوئٹزرلینڈ سعودی معاملات کا نگہبان مقرر

  

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب اور سوئٹرز لینڈ کی حکومتوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ تہران میں سعودی عرب کے قونصل خانے کے معاملات سوئٹزر لینڈ کے سفارت کار دیکھیں گے اور اب اس ضمن میں ایرانی حکام کو بھی پہلے سوئٹزر لینڈ سے بات کرنا ہوگی۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ریاض میں اپنے سوئس ہم منصب کے ساتھ نیوز کانفرنس میں بتایا کہ سوئزر لینڈ نے سعودی عرب کے ایران میں قونصل معاملات دیکھنے کی پیشکش کی جس کو سعودی عرب نے خیر مقدم کرتے ہوئے قبول کر لیا ہے۔

 تہران میں گزشتہ ماہ مظاہرین کی جانب سے سعودی سفارت خانے کی عمارت کو آگ لگانے کے واقعے کے بعد سعودی عرب نے تہران سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -