وزیر اعظم کا انسانی حقوق کی بہتری کیلئے 40 کروڑ مختص کر نے کا فیصلہ

وزیر اعظم کا انسانی حقوق کی بہتری کیلئے 40 کروڑ مختص کر نے کا فیصلہ
وزیر اعظم کا انسانی حقوق کی بہتری کیلئے 40 کروڑ مختص کر نے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم نواز شریف نے ملک میں انسانی حقوق کی بہتری کیلئے ایک منصوبے کے ڈرافٹ کی منظوری دیدی اور انسانی حقوق کی تعلیم ،حساسیت اور بیداری کیلئے 40 کروڑ روپے مختص کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم ہاﺅس سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق 15 کروڑ روپے موجودہ مالی سال میں سپلیمینٹری کے طورپر جاری کیے جائیں گے اور 25 کروڑ روپے آئندہ مالی سال 2016-17 میں مختص کیے جائیں گے ۔ وزیراعظم نواز شریف نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیومن رائٹس کیلئے 25 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے جس میں سے 10 کروڑ روے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت رواں مالی سال میں فراہم کیے جائیں گے اور 15 کروڑ روپے آئندہ مالی سال 2016-17 میں جاری ہوں گے۔

مزید :

اسلام آباد -