ممبئی میں کلچرل شو میں خوفناک آتشزدگی‘20ہزارافراد موجود تھے
ممبئی(این این آئی)ممبئی میں کلچرل شو کے دوران خوف ناک آگ بھڑک اٹھی، تقریب میں امیتابھ بچن،عامر خان ہیما مالنی،کترینہ کیف سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔آگ لگنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،امیتابھ بچن آگ لگنے سے چند منٹ پہلے اسٹیج سے اترے تھے،جس وقت آگ بھڑکی اس وقت تقریب میں مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ دویندرا فرنویس،اودھے ٹھاکرے کے علاوہ امیتابھ بچن ، مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان ، کترینہ کیف اور ہیما مالینی موجود تھے۔ممبئی میں ہونے والی اس تقریب میں 20 ہزار سے زیادہ افراد موجود تھے۔