محبت کیلئے دن مخصوص نہیں ،اظہرعلی و پاکستانی کرکٹر زکی بیگمات کا خیال
شارجہ (ویب ڈیسک) پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی سے پوچھا گیا کہ لاہور قلندر کٹ کا رنگ بھی گلابی ہے اور ویلنٹائن ڈے پر آپ کیا پیغام دینا چاہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن محبت بانٹنے والوں کا دن ہے لیکن محبت کو ایک دن تک محدود نہیں کرنا چاہیے۔ پوری دنیا میں پیار پھیلا یا جائے تو دنیا جنت بن جائے گی۔ محمد حفیظ کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے روز ہی ویلنٹائن ڈے ہوتا ہے۔ وہاب ریاض کی بیگم کہتی ہیں کہ صرف ایک دن ویلنٹائن ڈے نہیں ہونا چاہے۔ کامران اکمل بیوی کہتی ہیں کہ پیار کرنے کے لئے کسی ایک دن کی ضرورت نہیں ہوتی۔