جیکولین فرنینڈس کے عرب شہزادے سے تعلقات منظرعام پر آگئے

جیکولین فرنینڈس کے عرب شہزادے سے تعلقات منظرعام پر آگئے
جیکولین فرنینڈس کے عرب شہزادے سے تعلقات منظرعام پر آگئے

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) جیکولین فرنینڈس ان دنوں ابوظہبی میں جوہن ابراہیم اور ورن دھون کیساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ان کے قریبی ذرائع نے بھارتی اخبارٹائمزآف انڈیا کو بتایاکہ اداکارہ نے بحرین میں اپنے والدین کے ہمراہ کچھ وقت گزارنے کے لیے قیام کیا لیکن اب اطلاعات ہیں جیکولین فرنینڈس اور ان کے سابق بوائے فرینڈ اور ملک کے شہزادے شیخ حسن بن راشد الخلیفہ کیساتھ وقت گزار رہی ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق دونوں کی ایک ساحل پر لی گئی قابل اعتراض تصاویر تاحال نہیں بھولے اور بتایاگیاتھاکہ دونوں کے درمیان ماضی میں افیئرچلتارہااور دونوں کے درمیان کم ازکم ایک دہائی سے افیئرچل رہاہے ۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اداکارہ اکثر شہزادے کے محل میں قیام کرتی ہیں اور رولز رائس کاروں میں گھومتی ہیں ۔

مزید :

تفریح -