سعودی دلہن نے شوہر کوخوش کرنے کیلئے بال کٹوادیئے لیکن خوشی کی بجائے طلاق مل گئی

سعودی دلہن نے شوہر کوخوش کرنے کیلئے بال کٹوادیئے لیکن خوشی کی بجائے طلاق مل ...
سعودی دلہن نے شوہر کوخوش کرنے کیلئے بال کٹوادیئے لیکن خوشی کی بجائے طلاق مل گئی

  

مدینہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک سعودی دلہن نے اپنی شادی کی پارٹی سے چند روز قبل اپنے لمبے بال کٹوانے کا فیصلہ کیا اور ٹیلی فون کرکے اپنے دولہا کو بتایاکہ اس نے بال چھوٹے کرالیے ہیں ، اس اقدام کی تعریف کرنے کی بجائے مرد نے اسے طلاق دیدی اور کہاکہ وہ مزید اس کی دلہن نہیں رہ سکتی ۔

اماراتی میڈیا کے مطابق نامعلوم خاتون کو ہیرڈریسر نے خوبصورت بالوں کو نہ کٹوانے کا مشورہ دیا لیکن خاتون کاموقف تھاکہ وہ اپنے لمبے بالوں کی حفاظت کرتے کرتے تھک گئی ہےاور اپنی شادی کے موقع پر شوہر کو سرپرائز بھی دینا چاہتی ہے اس لئے  ’سٹرابری کٹ‘ کے نام سے جانے جانیوالی کٹنگ کرالی جس کی وجہ سے اس کے بال بہت چھوٹے ہوگئے ۔

عرب اخبار ’عکاظ‘کے مطابق بالوں کی کٹنگ کرانے کے بعد خاتون نے اپنے دولہا کو فون کیا,اس کا خیال تھا کہ وہ بھی اس کی خوشی میں شامل ہوگا لہذا  بتایاکہ اس نے اپنے بال چھوٹے کرالیے ہیں جس پر دولہا غصے میں آگیا ۔ اس نے خاتون کو ہدایت کی کہ نشانی کے طورپر اپنے کٹے ہوئے بال پلاسٹک بیگ میں ڈال لیں اور اسے طلاق دی جاتی ہے ۔

مرد نے خاتون کو بتایاکہ لمبے بالوں والی کسی خاتون سے شادی کرنا اس کا خواب تھا اور اب وہ بھی اس کی ’خوابوں کی دلہن‘ نہیں رہی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -