فیس بک پر لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گروہ کاسراغ لگالیا گیا

فیس بک پر لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گروہ کاسراغ لگالیا گیا
فیس بک پر لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گروہ کاسراغ لگالیا گیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے فیس بک پر لوگوں کی آئی ڈیز ہیک کرکے بلیک میل کرنے والے گروہ کاسراغ لگالیا ۔

نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق پشاور اور چارسدہ کے لوگوں پر مشتمل گروہ فیس بک پر لوگوں کے اکاؤنٹ ہیک کرکے انہیں بلیک میل کرتا ہے جبکہ اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد اکاؤنٹ ہولڈر کے رشتہ داروں اور دوست ، احباب کو جذباتی طور پر بھی بلیک میل کرتا ہے اور انہیں ایمرجنسی کا بتا کر ایزی لوڈ یا ایزی پیسہ کے ذریعے پیسے منگواتا ہے۔ گروہ نے بڑی تعداد میں کاروباری شخصیات اورصحافیوں کے اکاؤنٹ بھی ہیک کیے ہیں۔ ایف آئی اے حکام نے گروہ کے ایک کارندے عمران خان کا ڈیٹا حاصل کرکے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں جبکہ باقی ساتھیوں کی گرفتاری کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

مزید :

کراچی -