6سالہ پاکیزہ سے زیادتی اور قتل،شادی ہال کے 19ملازم گرفتار،ڈی این اے کے بعد حقائق سامنے آنے کا امکان

6سالہ پاکیزہ سے زیادتی اور قتل،شادی ہال کے 19ملازم گرفتار،ڈی این اے کے بعد ...
6سالہ پاکیزہ سے زیادتی اور قتل،شادی ہال کے 19ملازم گرفتار،ڈی این اے کے بعد حقائق سامنے آنے کا امکان

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شادی ہال سے غائب ہونے اور بعد ازاں شادی ہال کے ٹینک سے ہی مسخ شدہ لاش برآمد ہونے والی کم سن بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تفتیشی حکام نے بتایا ہے کہ شادی ہال کے 19ملازم گرفتارکر لئے گئے ہیں اور ان کے ڈی این اے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں۔ 25جنوری کو اورنگی کے شادی ہال سے بچی لاپتہ ہوئی تھی اور31جنوری کو ہال کے ٹینک سے بچی کی لاش برآمد ہوئی تھی ۔ تفتیشی حکام نے مزید بتایا کہ 6سالہ پاکیزہ کی کیمیکل رپورٹ تیار کر لی گئی ہے لاش مسخ ہونے کے باعث شواہد ضائع ہو گئے تاہم ڈی این اے کے بعد حقائق سامنے آنے کا امکان ہے ۔

مزید :

کراچی -