پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات جلدہوگی،ملاقات پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات پر پیشرفت سے مشروط نہیں:بھارتی ہائی کمشنر

پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات جلدہوگی،ملاقات پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات پر ...
پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات جلدہوگی،ملاقات پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات پر پیشرفت سے مشروط نہیں:بھارتی ہائی کمشنر

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ہائی کمشنرگوتم بامبا والے نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات جلدہوگی،ملاقات پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات پر پیشرفت سے مشروط نہیں۔بھارتی ہائی کمشنر بامبا والے نے ٹریڈ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے مشیر سلامتی پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات پر رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ ملاقات ، پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات پر پیشرفت سے مشروط نہیں،سیکرٹری خارجہ ملاقات کیلیے دونوں ممالک رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں کسی پاکستان مخالف کارروائی میں ملوث نہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -