سندھ اسمبلی میں ہندو میرج بل 2016 منظور

سندھ اسمبلی میں ہندو میرج بل 2016 منظور
سندھ اسمبلی میں ہندو میرج بل 2016 منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ اسمبلی میں ہندو میرج بل 2016 کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بننے کے بعد تاحال  ہندو برادری کی شادیاں رجسٹر نہیں ہو تی تھیں جس کی وجہ سے انہیں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ ہندو برادری کے مسائل کے پیش نظر سندھ حکومت نے ہندو میرج بل 2016 اسمبلی میں پیش کیا جس کو اپوزیشن اور حکومتی ارکان کی طرف سے بحث کے بعد کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ہے۔ بل منظور ہونے کے بعد ہندو برادری کی شادیوں کو رجسٹرڈ کرنے کا قانون بنایا جائے گا۔